Saturday 9 May 2015

پرانے دشمن، نئی سیریز Purane Dushman , Nai series

......محمدفرقان بھٹی.....

انگلینڈ کرکٹ ٹیم آج کل ویسٹ انڈیز کے ہرے بھرے میدانوںمیں موجود ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل کرکٹ سیریز کھیلے گی ۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز دونوں ہی ایسی ٹیمز ہیں جن کی ورلڈ کپ میں کچھ خاص کارکردگی نہیں تھی یہاں تک کہ انگلینڈ کی ٹیم کوبنگلا دیش کے ہاتھوں شکست ہوئی جب کہ آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا تھا۔ اِس کی وجہ شاید یہ ہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز دونوں ٹیمز نے ورلڈ کپ سے پہلے ایک جیسی غلطی کی اور وہ کپتان بدلنے کی تھی ، دونوں ٹیمز نے ایسے کھلاڑیوں کو کپتانی دی کہ وہ ٹیم کو لیڈ ناکر سکے اور ورلڈ کپ سے بھی باہر ہو گئے ۔ 

اگر تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سب سے پہلا ٹیسٹ 26 جون 1928کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا جہاں انگلینڈ کی طرف سیجارج تیلدیسلے کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ یہ ٹیسٹ میچ اننگز اور 58 رنز سے جیت گیا تھا ، البتہ اِس دورمیںمین آف دی میچ کا ایوارڈ نہیں دیا جاتا تھا ۔ پھر اگلے دو سال تک یا تو انگلینڈ کی ٹیم جیت حاصل کر لیتی تھی یا کبھی میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو جاتا تھا لیکن پِھر21 فروری 1930کو کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کلفرڈ روچ کی شاندار ڈبل سنچری اور پِھرویسٹ انڈیز ٹیم کی تباہ کن با ؤلنگ کی وجہ سے کالی اندھی یہ ٹیسٹ میچ 289کے برے مارجن سے جیت گئی اور انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی کامیابی تاریخ میں درج کروائی ۔ اسکے بعد کبھی انگلینڈ جیتا تو کبھی ویسٹ انڈیز، لیکن 70کی دہائی میں ایک ایسا وقت بھی آیا جب ویسٹ انڈیز کے پاس دنیا کا بہترین باؤلنگ اٹیک اور سب سے مضبوط بیٹنگ لائن اپ آ گئی تھی اور اِس دور میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف لگاتار 14 ٹیسٹ میچز جیتے پِھر کبھی کی بار انگلینڈ ایک میچ جیت جاتا لیکن ویسٹ انڈیز پِھر کم بیک کر جاتی ۔ 

لیکن 2000 ءمیں کھیل کا پانسہ بالکل بدل چکا تھا اب باری انگلینڈ کی تھی ، اِس بات کا اندازہ اِس سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2000 ءسے لے کر اب تک انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 27 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں ویسٹ انڈیز کو صرف دو میچز میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ ان دونوں تاریخی کرکٹ ٹیمز کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز 2012 میںکھیلی گئی تھی جہاں انگلینڈ نے دو کے مقابلے میں صفرسے سے کامیابی سمیٹ لی تھی۔ . انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیانکھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں 45 بار انگلینڈ جیتا اور53 بار ویسٹ انڈیز کی جھولی میں جیت آئی جب کہ 50 ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم دنیا میں تیسرے نمبر پر سب سے ذیادہ503 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا اعزاز بھی رکھتی ہے، جب کہ انگلینڈ کی ٹیم952 ٹیسٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور آسٹریلیا کی ٹیم 773ٹیسٹ کھیل کر دوسرے نمبر پرہے ۔

انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ میچز میں سب سے ذیادہ رنز والے بیٹسمینگراہم گوچ ہیں،انہوں نے 8900 رنزبنائے جب کہ ایان بوتھم 383 لے کر سب سے ذیادہ شکار کرنے والے بولرہیں۔

ٹیسٹ میںانگلینڈ کا سب سے بڑا سکور903 ہے، جوآسٹریلیا کے خلاف 1938 میں بنا، جب کہ سب سے کم اسکور 45 ہے اور یہ آسٹریلیا کے خلاف 1887 میں بنایا گیا ۔ دوسریطرف ویسٹ انڈیز کی طرف سے سب سے ذیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین برائن لارا ہیں ،انہوں نے 11953 رنز بنائے جبکہ سب سے ذیادہ وکٹیں لینے والے بولر کورٹنے واش ہیں ، ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 519 وکٹیں ہیں۔ ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا سکور تین وکٹوں پر 790 رنزہے، جو 1958 میں پاکستان کے خلاف بنایا، جب کہ سب سے کم اسکور انگلینڈ کے خلاف ہے ، جب کالی آندھی2004میں 47 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ 

0 comments:

Post a Comment

Popular Novels